ریاست و ملک

بہار الیکشن؛ وزیر اعظم سمیت بھاجپا کے 30؍سینیر لیڈران لیں گے تشہیری مہم میں حصہ

نئی دہلی: 11؍اکتوبر (عصر حاضر) بی جے پی نے بہار انتخابات کی تیاری کے لیے اپنے 30 سینئر لیڈروں کو تشہیری مہم میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ ، بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور بہار کے بڑے بی جے پی لیڈروں کے نام شامل ہیں ۔ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے جو فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں راجناتھ سنگھ ، امت شاہ ، دیویندر فڑنویس ، رادھا موہن سنگھ ، روی شنکر پرساد ، گری راج سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، اشونی چوبے ، نتیانند رائے ، آر کے سنگھ ، دھرمیندر پردھان ، یوگی آدتیہ ناتھ ، رگھوبر داس ، منوج تیواری ، بابولال مرانڈی ، نند کشور یادو ، منگل پانڈے ، رام کرپال یادو ، سشیل سنگھ ، چھیدی پاسوان ، سنجے پاسوان ، جنک چمار ، سمراٹ چودھری ، ویویک ٹھاکر اور نویدیتا سنگھ کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں بی جے پی کی حکمرانی والی کسی دیگر ریاست کے وزیر اعلی کا نام نہیں ہے ۔ نیز جنوبی ہندوستان کے نوجوان لیڈر تیجسوی سوریہ کو بھی بی جے پی بہار دورے پر لے گئی تھی ، لیکن اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سوریہ کا نام شامل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×