احوال وطن

وزیر اعظم مودی کا بیس سالہ سیاسی سفر‘ بھاجپا نے جاری کی ’ہر سال خاص ہے’ سیریز

نئی دہلی: 7؍اکٹوبر (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندی مودی کے سیاسی سفر کے 20؍سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کو ہر سال خاص ہے کی ایک سیریز جاری کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 7 اکتوبر 2001 کو پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلی بنے تھے اور اس کے بعد 20 سال کے اس سیاسی سفر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ہر سال کی ایک بڑی کامیابی پر بدھ کو ’ہر سال خاص ہے‘ کی ایک سیریز جاری کی۔

نریندر مودی چار مرتبہ گجرات کے وزیر اعلی تھے، کو 2013 میں بی جے پی کا وزیر اعظم کا امیدوار قرار دیا گیا تھا اور مئی 2014 میں ان کی قیادت میں بی جے پی نے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور اکثریت حاصل کی تھی۔ تین دہائیوں کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی ایک پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی۔ تاہم یہ انتخاب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے طور پر لڑا گیا تھا اور مرکز میں نریندر مودی کی سربراہی میں این ڈی اے حکومت تشکیل دی گئی تھی۔ نریندر مودی نے 20 سال میں کئی بڑے کام انجام دئیے، وہ ہر سال خاص ہیں۔
7 اکتوبر 2001 کو نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔سال 2002 میں نریندر مودی نے گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی قیادت کی اور ان کی قیادت میں گجرات میں بی جے پی کو ریکارڈ توڑ سیٹیں حاصل ہوئی۔پہلا ‘وائبرنٹ گجرات’ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2003 میں منعقد کیا گیا تھا۔ سربراہی اجلاس کے دوران 14 ارب ڈالر کی 76 مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ سال 2004 میں بیٹیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے کنیا کیلونی یوجنا اور شالا پریوشوتسو پروگرام شروع کیا گیا۔ ریاست میں بچوں کے تناسب میں کمی کو روکنے کے لئے سال 2005 میں بیٹی بچاؤ مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کے بعد ریاست میں بیٹیوں کی شرح پیدائش میں اضافہ دیکھا گیا۔2006 میں گجراتیوں کو جیوتی گرام اسکیم کا تحفہ ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×