احوال وطن

زرعی قوانین سے کالےدھن کا راستہ بند ہوجائے گا‘ وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

نئی دہلی29:؍ستمبر (اے این ایس) وزیر اعظم نریندر مودینے آج اتراکھنڈ میں گند نکاسی کے علاج کے لئے نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت چھ منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نےاپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی جانب سے مشینری اور سازوسامان کو آگ لگانے کی کارروائی کے ذریعہ کسانوں کی توہین کی جارہی ہےجن کی "پوجا” کی گئی تھی۔تین نئے زرعی اصلاحات قوانین جن کو حال ہی میں دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظور کیا گیا ان قوانین کے خلاف کسانوں اور مختلف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے تناظر میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جو لوگ اپنا غصہ ظاہر کرنے کے لئے کھیت کے سامان کو جلا رہے ہیں وہ "کسانوں کی توہین” ہیں۔ان کا یہ بیان دہلی میں انڈین یوتھ کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ نے ٹریکٹر کو نذر آتش کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔ اپوزیشن پر وزیر اعظم مودی نے الزام لگایا کہ اب وہ نئے فارم کے قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں اور اقتدار میں ہونے پر کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے نفاذ کے حق میں بات کرتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ،یہ ہماری این ڈی اے حکومت نے ایم ایس سوامیاتھھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق کیا ہے۔انہوں نے حزب اختلاف پر ، کسی کا نام لئے بغیر ایم ایس پی کے معاملے پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایم ایس پی بھی اسی طرح قائم رہے گی کیوں کہ کسانوں کو اپنی مرضی کے مطابق اپنی پیداوار کو بیچنے کی آزادی ملے گی۔ مودی نے یہ بھی کہا کہکچھ افراد (کسانوں کی) یہ آزادی برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے لئے کالا دھن کمانے کا ایک اور راستہ ختم ہو گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×