احوال وطن

ملک کی 12 ریاستوں کی 56 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

 

نئی دہلی 29:؍ستمبر (اے این ایس) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد شیڈول کے مطابق 29؍ستمبر منگل کو ملک کی 12 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں اور 1 لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ کمیشن نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے علاوہ اترپردیش کی سوار سیٹ پر ضمنی الیکشن کو لے کر فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ۔کمیشن کے مطابق، بہار کے ایک پارلیمانی حلقے اور منی پور کی 2 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔ جبکہ چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، ناگالینڈ، اڈیشہ، تلنگانہ اور یوپی کے 53 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی بہار الیکشن کے ساتھ 10 نومبر کو ہی ہو گی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ بہار الیکشن کے شیڈول کی جانکاری دینے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 29 ستمبر کو ملک کی بقیہ ریاستوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرے گا۔مدھیہ پردیش میں 22 سیٹوں سے جیوترادتیہ سندھیا کے حامیوں نے استعفیٰ دے کر کمل ناتھ کی حکومت مارچ میں گرا دی تھی جبکہ دو سیٹیں بی جے پی ارکان اسمبلی کے انتقال سے خالی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کانگریس کا دامن چھوڑ کر تین ارکان اسمبلی پردیوم سنگھ لودھی، سمترا دیوی اور نارائن پٹیل نے استعفیٰ دے کر بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی تھی۔ اس طرح ریاست میں 27 اسمبلی سیٹیں فی الحال خالی ہو گئی ہیں جن پر 3 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے اور 10 تاریخ تک فیصلہ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×