احوال وطن

تبلیغی جماعت کے پروگرام کی وجہ سے کوویڈ 19 بہت سے لوگوں میں پھیل گیا

نئی دہلی: 21؍ستمبر (اے این ایس) مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ مارچ میں دہلی کے نظام الدین مرکزی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے نتیجے میں کورونا وائرس کا انفیکشن "بہت سے افراد” میں پھیل گیا تھا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ دہلی پولیس نے مارچ کے آخر میں  تبلیغی جماعت کے ممبروں کو گرفتار کیا اور مارچ سے مرکز میں موجود ہزاروں لوگوں کو وہاں سے نکال کر ڈیٹین کیا۔ انہوں نے ایک تحریری جواب میں کہا ، "تاہم ، جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کے بارے میں ، تفتیش جاری ہے۔” دہلی پولیس کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ کورونا سے نمٹنے متعدد حکام کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط اور احکامات کے باوجود ، کورنا پروٹوکول کا لحاظ کیے بغیر ایک بہت بڑا اجتماع بند احاطے کے اندر منعقد کیا گیا۔ کشن ریڈی نے کہا ، "اس کی وجہ سے بہت سارے افراد میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×