ریاست و ملک

مرکز نظام الدین معاملہ: انڈونیشیا کے مزید 92؍افراد کو دہلی عدالت نے دی ضمانت

نئی دہلی: 16؍جولائی (عصر حاضر) دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز مزید 92؍ایسے انڈونیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی جن کے خلاف تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں منعقدہ اجتماع میں شرکت‘ ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور کوویڈ 19 کے وباء کے بعد جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گورموہینہ کور نے غیرملکیوں کو ہر ایک پر دس ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے پر ریلیف دی۔ جمعرات کو ملزمان اپنی درخواستیں دائر کریں گے ، یہ بات وکالت اشیما منڈلا ، منڈاکینی سنگھ اور فہیم خان نے پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×