• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

دارالعلوم دیوبند پہنچی امر یکی ایمبیسی کی نائب سکریٹری مشل ایلمس، مہتمم و نائب مہتمم سے ملاقات

ترقی کا راستہ امن پسندی کی راہ سے ہوکر گزرتا ہے‘ ملاقات کے دوران اظہارِ خیال

wisetechno by wisetechno
دسمبر 5, 2022
in ریاست و ملک
0
0
SHARES
855
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،5/ دسمبر(سمیر چودھری) یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ایمبیسی کی نائب سکریٹری برائے سیاسی امو ر مشل ایلمس نے آج دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانامفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی۔ مولانا عبدالخالق مدراسی نے مشل ایلمس کا خیر مقدم کرتے ہوئے دارالعلوم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ غریب اور پسماندہ مسلمانوں میں تعلیم کے مشن کو لے کر آگے بڑھتا ہے اور اسی مقصد سے اس کا قیام عمل میں آیا تھاکہ انگریزوں کے ذریعہ چلائی جارہی ارتداد کی تحریک کا مقابلہ کیاجاسکے۔ انہو ں نے بتایاکہ ہم نے غریب بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جملہ ضروریات کی کفالت کا عزم کیا جس پر دارالعلوم دیوبند آج بھی قائم ہے۔ مولانا مدراسی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند نے داخل تمام طلبہ کے قیام وطعام اور تعلیم کی کفالت بلامعاوضہ کی جاتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی تحریک کا اثر یہ ہے کہ آج پوری دنیا میں مدارس کی شکل میں علوم اسلامیہ کے مراکز قائم ہیں جن کے ذریعہ علم دین کی درسگاہیں آباد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اور اس جیسے تمام مدارس پوری دنیا کو امن وآشتی کا پیغام دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند قومی ووطنی خدمات میں بھی اپنا بنیادی کردار رکھتا ہے۔ تعلیمی مشن کے اعتبار سے دارالعلوم دیوبند ایک خالص دینی تعلیمی ادارہ ہے اور اس کا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ سیاست سے یہ ادارہ ہمیشہ دور رہا ہے، لیکن سماجی اصلاحات سے کبھی غافل بھی نہیں رہتا۔ اس ملک کی آزادی سے لے کر آج تک دارالعلوم دیوبند اور اس کے اکابر نے ملک وملت کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند دینی علوم کی درس و تدریس کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا ممتاز مقام رکھتا ہے، جب کہ یہاں انگریزی اور کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کا نظم بھی موجود ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ایمبیسی کی سیاسی پالیٹیکل سکریٹری مشل ایلمس نے دارالعلوم دیوبند کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ کسی ادارہ اور فارغین کا کردار اتنا صاف اور شفاف ہو۔ انہو ں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند امن وآشتی کا پیغام دیتا ہے اور دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ترقی کا راستہ امن پسندی کی راہ سے ہی ہوکر گزرتا ہے۔مشل ایلمس نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی لائبریری دیکھ کر روحانی سکون حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کتب خانے نادر ونایاب ہیں، ان کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ مشل ایلمس نے اس دوران دارالعلوم دیوبند کی لائبریری، رشیدیہ مسجد، دارالعلوم کا کتب خانہ وغیرہ بھی کا جائزہ لیا، اس دوران ان کے ساتھ شعبہ انگلش کے استاذ مولانا عبدالملک اور مفتی محمداللہ رہے۔ مشل ایلمس کے ساتھ امریکن ایمبیسی کے سیاسیات کے ماہر ابھی رام گھڑیال پٹیل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مشل ایلمس نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

سالانہ سوا لاکھ ڈالر تنخواہ لینے والے ’بے کار‘ کمپنی مینیجر کی حیران کن کہانی

Next Post

دارالعلوم حیدرآباد میں ہوگا مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش کا اجلاسِ عام

wisetechno

wisetechno

Next Post

دارالعلوم حیدرآباد میں ہوگا مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش کا اجلاسِ عام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×