احوال وطن

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ مغربی یوپی کا انتخابی اجلاس

دیوبند: 4؍ دسمبر(سمیر چودھری)کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند شاخ مغربی یوپی زون نمبر ۳ /کا انتخابی اجلاس 8/ دسمبر کو اسٹیٹ ہائیوے پرو اقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں زون کے صدر و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند مولانا محمد عاقل قاسمی مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی کے طورپر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث اور کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کے صدر مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شرکت کرینگے۔ جس میں زون نمبر 3/ کے عہدیدان کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 30/ اکتوبر کو دارالعلوم دیوبند میں منعقد کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کے عمومی اجلاس میں زون نمبر ایک میں مدارس کی کثرت کے سبب ضلع سہارنپور اور ضلع شاملی کے مدارس کے لئے علیحدہ زون نمبر۳/ تشکیل دیاگیا تھا،جس میں دونوں اضلاع کے 313/ مدارس شامل ہیں،جس کا صدر رکن شوریٰ اور جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل کو دارالعلوم دیوبند کی جانب سے منتخب کیاگیاہے،اس زون کے دیگر عہدیدان کی تشکیل کے لئے دارالعلوم دیوبند زکریا دیوبند میں 8/ دسمبر جمعرات کی صبح دس بجے سے ظہر تک ایک عمومی اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا۔ زون کے صدر مولانا محمد عاقل قاسمی کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اس اجلاس میں تمام مدارس کے ذمہ داران کی شرکت کو لازمی قرار دیاگیا،جس میں زون نمبر ۳/ کے اراکین کی تشکیل،عہدیداروں کی تشکیل،ضلع سہارنپور کے اراکین عاملہ کی تشکیل،ضلع سہارنپور کے عہدیدوں کی تشکیل،ضلع شاملی کے اراکین عاملہ کی تشکیل،ضلع شاملی کے عہدیداوں کی تشکیل عمل آئیگی۔ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شرکت کرینگے، اجلاس میں مربور مدارس کے تعلیم نظام کو بہتر بنانے پر غور خوض کیاجائیگا،بتایاگیاہے اجلاس میں مدارس کے نظام کو بہتر بنانے اور اجتماعی سالانہ امتحان کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ مدارس کے دیگر تعلیمی و تربیتی امور کے متعلق کئی اہم فیصلے لئے جائینگے۔ اس سلسلہ میں دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے بتایا کہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ شاخ مغربی یوپی کے زون نمبر ۳/ کا عمومی اجلاس ۸/ دسمبر بروز جمعرات کو دارالعلوم زکریا دیوبند میں منعقد ہوگا، انہوں نے کہاکہ زون کے صدر حضرت مولانا محمد عاقل قاسمی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایجنڈہ اور دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں اور ادارہ میں بھی مہمانوں کی آمد کے سلسلہ میں مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ مہمانوں کے طعا م سمیت جملہ تمام انتظامات دارالعلوم زکریا دیوبند کی جانب سے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×