احوال وطن

رقم دوگنی کرنے کا لالچ دے کر فرضی کمپنی نے کروڑوں روپیے لوٹ لیے

دیوبند،20/ نومبر(سمیر چودھری)رقم ڈبل کرنے کا لالچ دے کر لوگوں سے کروڑوں روپے ٹھگ لئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے، فرضی کمپنی کے مالکان کے جال میں پھنسے متأثرین نے افسران کو مکتوب دے کر اس معاملہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹھگی کے معاملہ میں محلہ پٹھانپورہ کے رہنے والے سشیل کمار، رادھے شیام، سندیپ، کیلاش دیوی، سمن، انتظار، گڈو، سشما سینی، سویتا سمیت 25زائد افراد نے افسران کو ایک مکتوب سونپا جس میں مذکورہ افراد نے بتایا کہ تقریباً 5سال قبل ننہیڑہ گاؤں کے رہنے والے تین افراد ان کے پاس آئے اور ”اسمردھ جیون ملٹی اسٹیٹ ملٹی پرپزکو آپریٹیوسوسائٹی“ کے عہدے داران اور ملازمین بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کمپنی میں آپ لوگ جتنی رقم لگاؤگے اس کے ڈبل واپس ملیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے جی ٹی روڈ پر کھولا گیا اپنا دفتر بھی ہم لوگوں کو دکھایا اوریقین دہانی کرائی کہ اس میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوگا۔ مذکورہ افراد کا الزام ہے کہ انہوں نے ان کی ان باتوں پر یقین کرکے موٹی رقم اس میں جمع کرائی اور بعد میں دیگر افراد سے بھی اس میں رقم جمع کراد71ی، لیکن کافی وقت گزرجانے کے بعد جب انہیں کوئی منافع نہیں ملا تو وہ پریشان ہوئے تو بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد ان کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے افسران سے اس معاملہ کی تفتیش کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا اورا ن کی رقم کو واپس دلائے جانے کی فریاد کی۔ واضح ہو کہ دیوبند علاقہ میں اس سے قبل بھی کئی سال پہلے اس طرح کے معاملات روشنی میں آچکے ہیں مگر لوگ سبق نہیں لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×