احوال وطن

دیوبند میں مظاہرہ کو لیکر پولیس کے اعلیٰ افسران مستعد

دیوبند،22؍ دسمبر(سمیر چودھری)آج عیدگاہ میدان میں سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج مظاہرہ کو لیکر پولیس انتظامیہ کے ماتھے پر شکن کی لکیریں صاف دیکھی گئی،پولیس انتظامیہ نے احتجاجی مظاہر ہ کو لیکر آس پاس کے علاقے کو چھاونی میں تبدیل کردیاتھا، دارالعلوم کے اطراف و عیدگاہ کے آس پاس چپہ چپہ بڑی تعداد میں فورس تعینات کی گئی، اے ڈی ایم ایف ونود کمار ایس پی دیہات ودھیاساگر مشر،ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او چوب سنگھ اور دیوبند کوتوال موقع پر موجودرہے۔ دیہی علاقوں سے آنے والے سبھی راستوں پر پولیس فورس تعینات کی گئی،ان علاقوں سے آنے والے راستہ میں ہی روک اور عیدگاہ میدان تک جانے نہیںدیا۔ اس کے باوجود بڑی تعداد پیدل مظاہرہ گاہ تک پہنچے، اس کے علاوہ شہر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوںنے اپنا احتجاج درج کرایا۔ مظاہرہ کو لیکر جہاں فورس تعینات تھی وہیں سہارنپور اور مظفرنگر اسٹیٹ ہائیوے کو سیز کرنے کے ساتھ ہی گھلولی چیک پوسٹ،یوپی اتراکھنڈ بارڈر،دیوبند نانوتہ روڈ اور دیگر علاقوں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کئے گئے ،اس کے علاوہ پولیس انتظامیہ نے چھوٹی بڑی گاڑیوں کو فلائی اوور سے نکالا ہے، حالات پر اعلیٰ افسران نے کی پینی نظر رہی اور ہر پل کی خبریں لیتے رہے، موقع پر خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی مستعد نظر آئے ،آئی بی،اے ٹی ایس،ایل آئی یو کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران حالات پر نظر بنائے رہے۔ سہارنپور ڈی ایم آلو ک کمار پانڈے ،ایس ایس پی دنیش کمار پی، ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا اور اے ڈی ایف ونود کما سمیت تمام افسران عیدگاہ میدان کے قریب خیمہ زن رہے۔ اتنا ہی نہیں اعلیٰ افسران مظاہرہ کے قریب اندرا پاک میں ڈرون کیمرہ سے مل رہی تصویروں کو بھی دیکھتے رہے۔ پروگرام کے سلسلہ ڈی ایم سہارنپور آلو ک کمار نے کہاکہ آج کے پروگرا م کی کوئی اجازت نہیں لی گئی،اگلے پروگرا م کے سلسلہ میں معلومات نہیں ہے، لوگ امن بنائے رکھے اور کسی بھی طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ ادھر جمعیۃ علماء ہند کے عہدیدان کے ذریعہ افسران کو 313؍ ناموں کی فہرست سونپی گئی،اس کے ساتھ ساتھ افسران کو پھول بھی پیش گئے گئے،جمعیۃ علماء ہند کے عہدیدان کاکہناتھا کہ ہمارا مظاہرہ کالے قانون کے خلاف ہے نہ پولیس انتظامیہ کے،اسلئے ہم ان استقبال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×