احوال وطن

شہریت ترمیمی بل کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج میں شامل ہوگا تنظیم ابنائے مدارس کا وفد

دیوبند 8/ دسمبر: (سمیر چودھری) شہریت ترمیمی بل کے خلاف پیر کے روز دہلی کے جنتر منتر پر مولانا بدرالدین اجمل کی قیادت میں آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے بینر تلے منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی مختلف تنظیموں نے تائید کی ہے،اسی زمرے میں تنظیم ابنائے مدارس کے بانی مہدی حسن عینی قاسمی نے جاری بیان میں کہا کہ شہریت ترمیمی بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے اسی کے خلاف ملک بھر کی سیکولر و انصاف پسند جماعتیں صف بستہ ہورہی ہیں،آسام کی سیاسی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے آج جنتر منتر پر ایک احتجاجی ریلی بلایی ہے جس میں ان کی پارٹی کے 14 اراکین اسمبلی اور مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ اور ملی و سماجی شخصیات شریک ہونگے۔تنظیم ابنائے مدارس چونکہ اس بل کے خلاف یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ این آرسی کے فرنٹ سے آواز بلند کررہی ہے جس میں ملک کی درجنوں مؤقر تنظیمیں شامل ہیں،اس لئے تنظیم اس مظاہرے کی مکمل تائید کرتی ہے اور ایک وفد مولانا مہدی حسن عینی کی قیادت میں اس مظاہرے میں شرکت کرکے اس ظالمانہ و غیر دستوری بل کے خلاف آواز بلند کرے گا۔انہوں نے سبھی اپوزیشن کی جماعتوں، ملی تنظیموں اور سماجی اداروں اور ملک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریت ترمیمی کے خلاف کمربستہ ہوں اور دستور ہند کے تحفظ کے لئے آگے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×