احوال وطن

دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ کا اجلاس

دیوبند: 18؍دسمبر (سمیر چودھری) عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کی رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بتاریخ 19؍دسمبر بعد نماز عشاءمنعقد ہوگا۔ 51 رکنی اس مجلس عاملہ میں دس اراکین شوریٰ دارالعلوم دیوبند ،دس اساتذہ دارالعلوم دیوبند جبکہ 31 ملک بھر دیگر علماءشامل ہیں۔نئی قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ اس مجلس کا خاص ایجنڈے رہیگا۔
موصولہ تفصیل کے مطابق رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا یہ اہم اجلاس ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہوگا،جس میں جملہ اراکین عاملہ کی شرکت متوقع ہے۔
اس سلسلہ میں رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے ناظم مولانا شوکت بستوی نے بتایاکہ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی عاملہ کا یک روزہ اجلاس آج ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہوگا، جس میں جملہ راکین عاملہ کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس اجلاس کا اہم ایجنڈہ جدید قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لیناہے ،جبکہ مدارس کے درپیش چیلنجز اوردیگر اہم موضوعات پر فیصلے لئے جائینگے۔ انہوں نے بتایاکہ کورونا کے سبب مدارس میں ایک طویل مدت کے بعد تعلیمی سلسلہ شروع ہوا ہے اور اس طویل وقفہ میں تعلیم کا زبردست نقصان ہواہے ،اس نقصان کی بھرپائی ،تعلیم و تربیت ،مدارس کے حساب کتاب جیسے موضوعات بھی زیر غور آئینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عاملہ میں کل 51 ارکان ہے،جن میں دس دارالعلوم دیوبند کے اراکین شوریٰ، دس اساتذہ دارالعلوم دیوبند جبکہ 31 ملک کے دیگر علماءاور مدارس کے ذمہ داران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا نہایت اہم شعبہ ہے، جس سے ملک بھر کے تقریباً چار ہزار مدارس منسلک ہیں،جو دارالعلوم دیوبندکے نصاب کے مطابق تعلیم و تربیت کا نظام اپنے یہاں نفاذ کئے ہوئے ہیں، کورونا جیسے مہلک مرض کے سبب طویل وقت سے رابطہ مدارس کا اجلاس نہیں ہواہے اور ایسے میں پہلی مرتبہ عاملہ کا یہ اہم اجلاس منعقد کیا جارہاہے، جس پر ارباب مدارس کی گہری نظر ہے۔ جدید قومی تعلیمی پالیسی کے حوالہ سے اس مجلس میں کئے جانے والے فیصلہ پر اہل مدارس کے ساتھ دیگر ماہرین تعلیم و دانشوران کی بھی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×