احوال وطن

سینئر رکن شوریٰ مفتی منظور کے انتقال سے علمی حلقوں کی فضاء مغموم

دیوبند،4؍ نومبر(سمیر چودھری)ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے سینئر رکن مفتی منظور احمد کانپوری اتوار کی شام کانپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا، ان کی عمر 88؍ سال تھی۔ آج صبح ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ انہیں کانپور میں سپردخاک کردیاگیا، مفتی منظور قاسمی دارالعلوم دیوبند کے شوریٰ کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ کانپور کے شہر قاضی بھی تھے ،ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں میں رنج و غم کا ماحول ہے۔مفتی منظور کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو عظیم علمی خسارہ بتایا اورکہاکہ مرحوم کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگے، انہوںنے کہاکہ مرحوم طویل عرصہ سے دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ تھے ،اس کے علاوہ جامعہ مظاہر علو م سہارنپور کے رکن شوریٰ و کانپور کے شہر کے قاضی ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں مدارس و مکاتب کے سرپرست تھے ،وہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے علمی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی مرحوم کے انتقال دارالعلوم دیوبند کے خسارہ تعبیر کرتے ہوئے ان کے لئے دعاء مغفرت کی اور بتایاکہ مرحوم کے لئے دارالعلوم دیوبند میں دعاء ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے بھی مفتی منظور کانپوری کے انتقال کو علمی و ملی خسارہ بتاتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقا ل سے علم کا ایک باب بند ہوگیا ہے، ان کی روشن علمی خدمات کا فیض پوری دنیا میں پہنچ رہاہے۔انہوںنے کہاکہ مرحوم مفتی منظور کا شمار نمائندہ علمی شخصیات میں ہوتا تھا،ایسے ہستی کا چلانا جانا یقینا ًپوری ملت کانقصان ہے، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔ وہیں جمعیۃ علماء اترپردیش صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے مفتی منظور کانپوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیااور کہاکہ استاذ الاساتذہ مفتی منظور کا انتقال پوری ملت کا خسارہ ہے ،انہوں نے کہاکہ مفتی مرحوم کی علمی خدمات آب زر سے لکھنے لائق ہیں،ان کے انتقال سے ایک بڑاخلا پیدا ہوگیا ہے،اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے اور ہم تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×