بابری مسجد کے فیصلہ کے مدنظر ضلع بھر کی ذمہ داران کی میٹنگ
سہارنپور،4؍ نومبر(سمیر چودھری) رواں ماہ سپریم کورٹ سے آنے والے متوقع ایودھیا تنازعہ کے فیصلہ کے مدنظر آج سہارنپور کے جن منچ ہال میں آج ایک اہم شانتی سمیتی کی میٹنگ کا انعقا کیاگیا،جس میں تمام طبقات کے سرکردہ افراد کے علاوہ ضلع بھر کے مدارس کے ذمہ داران و منتظمین نے شرکت کی اور ضلع میں ہر صورت میں امن وشانتی کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈل کمشنر سنجے کمار نے کہاکہ تمام ذمہ داران سے علاقہ کی فضاء کو پر امن رکھنے اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرپھیل رہی افواہوں سے گریز کریں اور ا ن پر دھیان نہ دیں، ایسے لوگوں پر پولیس کی گہری نظر ہے،شرپسندوں سے سختی سے نمٹنا جائیگا،انہوںنے کہاکہ کوئی بھی واقعہ پیش آئے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں۔ڈی آئی جی اوپیندر اگروال نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے والے فیصلہ کا ہر طبقہ کو احترام کرنا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ضلع سہارنپور کا بھائی چارہ اور امن شانتی تاریخی ہے اس کو ہر حال میں بنائے رکھنا ہے، عدالت سے جو بھی فیصلہ اس پر ریکشن بالکل نہیں ہونے دیا جائیگا شرارتی عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کی خاص نظر ہے، چھوٹے چھوٹے گروپوں کے علاوہ شول پیجز اور اردو ہندی انگزیز تمام زبانوں کے مسیجز کے ساتھ فون کالز پر انتظامیہ کی گہری نظر ہے اسلئے احتیاط کریں اور کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلنے دیں، انہوں نے تمام لوگوں سے انتظامیہ کا مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی۔ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیا قاسمی نے کہاکہ ضلع سہارنپور بالخصوص دیوبند گنگا جمنی تہذیب کاگہوارہ ہے ،جہاں سے ہمیشہ امن و محبت کاپیغام دیا جاتاہے اور اس ضلع کی یہ تاریخ ہے کہ یہاں لوگوںنے کبھی آپسی بھائی چارہ کونقصان نہیںہونے دیا،انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کااحترام کیا جائیگا اور انتظامیہ کا مکمل تعاون کیاجائیگا۔ رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ ایودھیا تنازعہ جو بھی فیصلہ آئیگا اس کااحترام کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئیگا وہ تمام طبقات کو منظور ہوناچاہئے، انہوں نے ضلع کے لوگوں سے آپسی بھائی چارے و پیار ومحبت سے رہنے کی اپیل کی۔ ڈی ایم آلو کمار پانڈے نے کہاکہ عدالت کے فیصلہ کااحترام کریں اور کسی بھی طرح کے تبصرہ سے بچیں، سوشل میڈیا کے ہر مسیج پر ہماری نظر ہے، اسلئے اپنے علاقے لوگوں کو بیدار کریں اور انہیں غلط میسج سے بچائیں،انہوںنے کہاکہ کوئی بھی شرارتی عناصر دکھے فوراً پولیس کو اطلاع دیں،شرپسندوں کو قطعی بخشا نہیںجائیگا۔انہوںنے کہاکہ شرپسندوں کو ایسا سبق سکھایا جائیگا کہ خاندان بھی یاد رکھے گا، کسی بھی طبقہ یا جماعت کے شخص کو فیصلہ کے بعد جلوس نکالنے یا احتجاج کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگا،ایسے لوگوں کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کی گاڑیوں سے لیکر گھراور موبائل فون و سوشل میڈیا پر گہری نظر ہے۔ڈی ایم نے مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کی وہ اپنے طلبہ پر خاص نظر رکھیں اور انہیں افواہ سے بچاکر تعلیم پر ان کا دھیان مرکوز رکھیں۔ ڈی ایم نے ضلع کے تمام افسران اور سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے ٹھوس کام کریں اور سوشل میڈیا کی افواہوں سے لوگو ں کو دور کھیں۔ شہر نائب قاضی ندیم اختر نے کہاکہ سہارنپور گنگا جمنی تہذیب کا ضلع ہے، یہاں تمام طبقات پیار و محبت سے رہتے ہیں، جو بھی عدالت کافیصلہ آئیگا اس کااحترام کیاجائیگا اور یہاںکے آپسی بھائی چارے کوکمزور نہیںہونے دیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ ضلع اور ملک میں امن قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہاکہ ضلع میں دفعہ 144؍ نافذ ہے، کسی کو ماحول بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سائبر سیل کی تشکیل کی گئی ہے ،شرپسندوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ رکن اسمبلی سنجے گرگ و جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری نے بھی لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کی امن و شانتی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اسلئے ہر شخص تعاون کرے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا منیر، مولوی مرتضی، مولوی اسجد، چھٹملپور مدرسہ کے مہتمم مولانا ہاشم،بلجیت کوچر،بی جے پی کے شہر صدر راکیش جین،ہیمنت اروڑہ، پرویش دھون، منصور بدر، ندیم انصاری، شیتل ٹنڈن سمیت ہزاروں کی تعداد میں ضلع کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔