احوال وطن

مجلس شوریٰ دارالعلوم دیوبند کا سہ روزہ اہم اجلاس 22؍ اکتوبر سے

دیوبند،18؍ اکتوبر(سمیر چودھری)ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی سپریمو پاور مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس 22؍ اکتوبر سے ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہوگا،عام طورپر دو روزہ ہونے والی مجلس شوریٰ کی میٹنگ اس مرتبہ تین دن کردی گئی ہے،جس میں ادارہ کے علاوہ حالات حاضرہ پربھی گفت و شنید کی جائیگی۔ شوریٰ کے ذریعہ اس بجٹ اجلاس میں سابقہ بجٹ میں ایک کروڑ کا اضافہ اور اساتذہ ، ملازمین و کارکنان کی تنخواہوں میں بھی قابل قدر اضافہ کئے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کی اہم میٹنگ 22؍ سے 24؍ اکتوبر تک ادارہ کے مہمان خانہ میں منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں سال 2019-20؍ ء کے بجٹ پر غور خوض کیاجائیگا، دارالعلوم دیوبند کا شعبہ تنظیم و ترقی اور شعبہ محاسبی(اکاؤنٹ آفس)آج کل دوسروں شعبوں کی مدد سے لیکر بجٹ بنانے میں مصروف ہے، بجٹ میں اضافہ کی توقع کے ساتھ ساتھ ادارہ کے اساتذہ و ملازمین بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مدنظر تنخواہوں میں اضافہ کی امید لگائے ہوئے ہیں،زیادہ مہنگائی کے سبب ملازمین کو بھی تنخواہ میں زیادہ اضافہ کی توقع ہے اور اس سلسلہ میںاساتذہ و ملازمین کا ایک وفد کئی مرتبہ مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات بھی کرچکاہے،مہتمم دارالعلوم دیوبند کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ ان کی بات شوریٰ کے اراکین تک ضرور پہنچائینگے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے اس سال بجٹ میں تقریباً ایک کروڑ روپیہ کا اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے بعد ادارہ کابجٹ 35؍ کروڑ سے بڑھ کر چھتیس کروڑ روپیہ تک پہنچ جائیگا،جس میں طلبہ کے لئے بہتر ہوسٹل کی تعمیر، اساتذہ کے رہائشی مکانات کی تعمیر ،طلبہ کے وظیفے اور اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے جیسے کئی اہم مسائل پر غورو خوض کیا جائیگا ۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کے مطابق بجٹ کی تیاریاں چل رہی ہیں، ان کے مطابق بجٹ میںکتنا اضافہ ہوگا، تنخواہیں کتنی بڑھے گیں اور کن کن سہولیات کااضافہ کیا جائیگا اس کا فیصلہ شوریٰ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ شوریٰ کی میٹنگ سے قبل کچھ بھی کہنا ممکن نہیںہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×