احوال وطن

ہمیں موجودہ حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں

دیوبند،29؍ ستمبر(سمیر چودھری) گزشتہ شب یہاں عیدگاہ روڈ پرواقع شیخ الہند ہال میں جمعیۃ یوتھ کلب ضلع سہارنپور کی جانب سے ’فکر جمعیۃ کی افادیت حالات حاضرہ کے تناظرمیں‘ کے عنوا ن پراسٹوڈینٹ کنونشن کاانعقاد عمل میں آیا۔ اس تقابلی میں پروگرام کی صدارت جمعیۃ علماء ہند کے صوبائی صدر اور ممتاز عالم دین مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے کی۔ اس دوران مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ اور ملک کے موجودہ حالات و جمعیۃ علماء ہند کی اسکاؤٹ گائیڈ مہم جیسے کئی عنوانات پر نہایت مفصل خطاب کیا ۔ انہوںنے جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کی زریں تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی اکابرین دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کے مرہون منت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب جب ملک کو خون کی ضرورت پڑی ہے مسلمانوں نے آگے بڑھ کر ملک کو اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کاکہ ملک کے موجودہ حالات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ آئینی اور دستوری طورپر حالات کامقابلہ کرناچاہئے اور ملک میں پیار و محبت اور امن وشانتی و بھائی چارہے کے لئے ہر ممکن کوشش جار ی رکھنی چاہئے۔ اسکاؤٹ گائیڈ کے متعلق طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ ہر میدان ترقیات کی منازل طے کریں۔مولانا نے طلبہ کو نہایت کارآمد نصیحتوں سے نوازتے ہوئے انہیں اپنے اخلاق و معاملہ کو سنت نبوی کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کی۔مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے حال میں جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کی میٹنگ میں کشمیر کے متعلق پاس کی گئی قراردادپر بھی تفصیلی خطاب کیا۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں سوال دورانیہ کے دوران کچھ نوجوانوںکے ذریعہ کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے بعد پروگرام میں بدمزگی بھی پیدا ہوگئی تھی،جس کے بعد منتظمین نے پروگرام ختم کرنے کااعلان کردیا۔ نظامت کے فرائض مولانا محمود احمد نے انجام دیئے۔ اس دوران ضلع صدر مولانا ظہور احمد،جنرل سکریٹری سید ذہین احمد، مولانا ابراہیم قاسمی ،مولاناسرتاج، قاری ایوب،قاری دلشاد،مولانا معین الدین۔آخر میں پروگرام کنوینر مولانا شمشیر الحسنی قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×