احوال وطن

باہمی تعاون کے ذریعہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں

دیوبند،29؍ ستمبر(سمیر چودھری) جمعیۃ یوتھ کلب ضلع سہارنپور کی جانب سے آج یہاں عیدگاہ میدان میں ضلعی سطح کے اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیاگیا، جس میں ضلع بھر کے تقریباً ڈھائی سونوجوانوں نے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں خصوصی طورپر جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی (کانپور) ،صوبائی جنرل سکریٹری مولانا سید محمد مدنی اور ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے شرکت کی ۔ اس دوران مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے اسکاؤٹ گائڈ کی اہمیت سے طلبہ کو روشناس کرایا اور کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اسکائوٹ کے بچوں کو چاہئے کہ باہمی تعاون کے ذریعہ ایک دوسرے کی تعلیم اور تربیت میں سہولتیں فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ ذہنی اور جسمانی طور پر ملت کے ہر فرد کا تیار ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بھی موقع پر ملت کے حق میں بہترین فیصلہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور ملت کی خدمات کے لئے ہر ممکنہ کوشش ہونی چاہئے ۔دریں اثناء پروگرام میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوںکو خصوصی انعامات دیئے گئے۔ دوڑ میں توصیف احمد بالّو اول،احسان بھنیڑہ خاص دوم اور جنید کیلی نے سوم پوزیشن حاصل کی،جبکہ لمبی کود میں سہیل بھنیڑہ خاص،جنید کیلی،زید بھنیڑہ خاص نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی،وہیں اونچی کود میں امام الدین دیوبند اول،زید بھنیڑہ خاص دوم اور البدر کیلی نے تیسرامقام حاصل کی۔ پروگرام کا انعقاد میں ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد، ضلع سکریٹری مولانا ابراہیم قاسمی وغیرہ کاخصوصی تعاون رہا ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض اسکاؤٹ ٹرینر واعظ امن نے انجام دیئے ۔ اس دوران مولانانور الہدیٰ بستوی، حاجی منشاد،چودھری صادق،مولانامحمود احمد،قاری زبیراحمد قاسمی، صادق صدیقی،فیضی صدیقی،مولاناسرتاج، قاری ایوب،قاری دلشاد،مولانا معین الدین،مولانا شاعالم قاسمی،قاری سلیم احمد،گلشن تیاگی وغیرہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×