احوال وطن

دارالعلوم دیوبند کے شعبہء صفائی، وچمن بندی کے زیر اہتمام شجرکاری پروگرام!

دیوبند ۔ 7 ستمبر 2019 (پریس ریلیز) آج ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم نے دارالعلوم کے احاطے میں پودے لگائے ۔ کہا کہ دارالعلوم میں سیکڑوں درخت لگائے جائیں گے ، اور کھاد و پانی وغیرہ کے لئے مستقل ایک نگہبان رکھاجائے گا جیساکہ پہلے سے دارالعلوم میں شعبہ صفائی وچمن بندی موجود ہے۔
پودے لگانے کا مقصد اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دینا اور محبت و بھائی چارگی کو بڑھانا ہے۔
مفتی صاحب نے ایک پودا سدبھاؤنا کا لگایا اور دعا کی کہ پودا لگانے کے اس مقصد کو کامیاب بنایا جائے ۔ اور یہ پودا ہم سب مل کر بچائیں اور اس کی آبیاری کریں ۔
اس موقع پر حضرت مولانا عبد الخالق صاحب مدراسی دامت برکاتہم نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ شجرکاری ثواب کا کام ہے اور صدقہ جاریہ ہے ۔ حدیث پاک میں پودا لگانے کی بڑی فضیلت آئی ہے اور جو یہاں شجر کاری کی گئی ہے وہ محض شجرکاری نہیں ہے بلکہ قومی یکجہتی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×