احوال وطن

مسلمانوں کے در پیش سارے مسائل کا حل دعوتی امور میں مضمر ہے

دیوبند، 5؍ اکتوبر (سمیر چودھری)داعیٔ اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی نے کہاکہ اس وقت مسلمان جن سنگین حالات سے گزر رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، مگر اس طرح کے حالا ت سے ما یوس ہونا زندہ قوموں کا شیوہ نہیں ہیں ، زندہ قومیں تو مشکل سے مشکل حالات کا ہمت اور حوصلہ کے ساتھ نہ صرف مقابلہ کر تی ہیں بلکہ نئے عزم و حو صلہ کے سا تھ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرتی ہیں، ہمیں بھی ان حالات میں نئے حوصلوں کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ مولانا کلیم صدیقی آج یہاں مدرسہ اشاعت الاسلام زینبیہ منگلور (اتراکھنڈ) میں دعوتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے موجودہ ماحول میں مسلمانوں  نے دعوت کے اس فارمولہ کو بالکلیہ نظر انداز کردیا ہے، جب کہ ملک میں مسلمانوں کو در پیش سارے مسائل کا حل دعوت میں مضمر ہے۔مولانا کلیم صدیقی نے کہا کہ دعوت کا دوسرا محاذ یہ ہے کہ غیر مسلموں اور ملک کے تمام برادران وطن تک اسلام کا پیغام پہنچایا جائے، دین اسلام در اصل ساری انسانیت کا دین ہے اس پر ایمان رکھنے والے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسری اقوام کو اسلام سمجھائیں۔ اس ملک میں مسلمان سیکڑوں بر س سے آباد ہیں لیکن انہوں نے یہاں کے غیر مسلم باشندوں کو اسلام سمجھانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، ہندوستان کی سرزمین دعوت دین کے لیے نہایت زخیز ہے یہاں کی پسماندہ قومیں برہمن واد اور اس کے نسلی امتیاز سے تنگ آچکی ہیں، ایسے میں مسلمان اگر پوری قوت کے ساتھ اسلامی مساوات اور اس کی پاکیزہ تعلیمات کا تعارف کرائیں تو ملک میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔بعدازاں مولانامحمدکلیم صدیقی نے جامعہ عثمانیہ اورمدرسہ دارالعلوم ملامحمود منگلورکابھی دورہ کیا۔اس موقع پر ماہنامہ ارمغان پھلت کے مدیرمولاناوصی سلیمان ندوی،مولانامحمدعمر،مبلغ اسلام عبدالرشید،سماجی رضاکارڈاکٹرنیرکاظمی،مدرسہ اشاعت الاسلامیہ زینبیہ کے قاری زاہدحسن جامعی،مولانا عبد الشکور مظاہری، مولانا شعیب ندوی، غفران انجم وغیرہ موجود رہے۔ دوسری جانب مدرسہ فیض العلوم رشیدیہ پاڈلی گوجرروڑ کی میں مولانامحمد اظفار خان مظاہری کی جانب سے داعی اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی کو قاری نسیم احمدمنگلوری کا تخلیق کردہ ہدیہ تہنیت پیش کیا گیا۔اس موقع پر عامر انور،قاری محمدابوبکر، قاری محمدعارف،قاری نسیم احمدمنگلوری ،مولوی شمشاد،حافظ محمدناظم ابراہیمپوری،حاجی محمد مستقیم،قاری محمدعالم ،قاری مسرورعالم موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×