• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

روڑکی سے دیوبند آرہے دارالعلوم وقف کے طالبعلم کو شرپسندوں نے بلاوجہ مارپیٹ کر کیا زخمی

متاثرہ طالب علم نے چار نامعلوم کے خلاف درج کرایا مقدمہ

Asrehazir by Asrehazir
دسمبر 7, 2019
in ریاست و ملک
0
40
SHARES
394
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،7؍ دسمبر(سمیر چودھری) طلبۂ مدارس کے ساتھ سفر کے دوران مارپیٹ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایسا ایک معاملہ گزشتہ دیر شام دیوبند کے منگلور روڈ پر پیش آیا جہاں بس میںسوار دارالعلوم وقف دیوبند کے دورہ حدیث کے طالبعلم کے ساتھ چار شرپسندنوجوانوںنے نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ اس کو مذہبی نفرت آمیز گالیاں دیتے ہوئے طالبعلم کے سرپر کسی چیز سے حملہ کرکے اس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔متاثرہ نے نامعلوم نوجوانوں کے خلاف کوتوالی میںمقدمہ درج کرایاہے، پولیس نے اس معاملہ میں بس ڈرائیور اورکنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا جبکہ مارپیٹ کرنے والے ملزم ابھی تک پولیس کی پکڑ سے دور ہیں۔واقعہ کے بعد سے مدرسہ کے طلبہ میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت روڑکی سے دیوبند آرہی پرائیویٹ بس سے اتراکھنڈ کے تھانہ لنڈھورہ کے گاؤں زبردست پور کاباشندہ دارالعلوم وقف دیوبند کا دورہ حدیث کا20؍ سالہ طالبعلم محمد عالم ولد عبدالجبار جمعہ کے چھٹی کے بعد گھر سے دیوبند آرہاتھا۔ طالبعلم کا الزام ہے کہ بس جیسے ہی گاؤں دگچاڑی کے قریب پہنچی تو پیچھے بیٹھے چار نوجوانوں نے بلاوجہ اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی،اس کو گالیاں دیتے ہوئے اس کے سرپر لوہے کی کسی چیز سے حملہ کرکے اس کو لہولہان کردیا،جب بس میں سوار کسی دوسرے شخص نے ملزموںکو روکنے کی کوشش کی تو انہوںنے اس کو بھی دھمکادیا،بس ڈرائیور رام دھن ساکن موضع بنسی نے بتایا کہ ملزم نوجوانوں نے بلاوجہ مدرسہ طالبعلم کیساتھ مارپیٹ کی ہے،بس ڈرائیورنے بتایاکہ ملزم سبھی نوجوان گاؤں دگچاڑی میں بس سے اتر گئے تھے۔ طالبعلم کا الزام ہے کہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی، بعد میں لہولہان حالت میں مدرسہ پہنچے محمد عالم نے واقعہ کی اطلاع اساتذہ اور ساتھیوںکی دی، جس کے بعد طلبہ مدارس میں شدید غم وغصہ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ دیر رات دارالعلوم وقف دیوبند کے ناظم دارالاقامہ مولانا شمشاد رحمانی،تنظیم ابنائے مدارس کے کنوینر مولانا مہدی حسن عینی اور دیگر لوگ طالبعلم کو لیکر کوتوالی پہنچے اور متاثر ہ طالب علم کی جانب سے دیوبند کوتوالی میں تحریر دے کر ملزموںکے خلاف سخت کارروائی کا مانگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالبعلم کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں طلباء مدارس بھی دیوبند کوتوالی پہنچ گئے۔ تھانہ انچارج یگ دت شرما نے تحریر لینے اور میڈیکل کرانے کے بعد کارروائی شروع کردی اور چار نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔انچارج انسپکٹر نے24 گھنٹے کے اندر اندر سبھی ملزموں کو گرفتار کرنے اور بس کو سیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ،حالانکہ دیر شام تک بھی سبھی ملزم پولیس گرفت سے دور تھے،جبکہ پولیس بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ تاچھ کررہی تھی۔ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرنے بتایا کہ مدرسہ طالبعلم کے ساتھ بس میںہوئی مارپیٹ کے واقعہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے، بس ڈرائیور اورکنڈیکٹر کو حراست میں لیکر کارروائی کی جارہی ہے،جلد ہی تمام ملزم پولیس گرفت میںہونگے۔ وہیںدارالعلوم وقف دیوبند کے دارالاقامہ کے ناظم مولانا محمد شمشاد رحمانی نے بتایاکہ متاثرہ دارالعلوم وقف دیوبند میںدورہ حدیث کا طالبعلم ، جس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیاہے، پولیس کو تحریر دے کر ملزموںکے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاگیا ،وہیں والدین کی طرف سے درخواست دینے پر فی الحال طالبعلم کو علاج کے لئے تین یوم کی رخصت دے دی گئی ہے۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

قومی شہریت ترمیمی بل ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا

Next Post

دھولیہ 2008فساد معاملے کا سامنا کرنے والے 23؍مسلم نوجوان باعزت بری

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

دھولیہ 2008فساد معاملے کا سامنا کرنے والے 23؍مسلم نوجوان باعزت بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×