احوال وطن

یو پی میں 16؍ اگست سے کھلیں گے ہائی اسکول و انٹر کالج، تیاریاں جاری

دیوبند،10؍ اگست(سمیر چودھری) وزیر اعلی اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ ہدایات کے بعد یوپی بورڈ سے منسلک ہائی اسکولوں وانٹر کالجوں کو کھولے جانے کی تیاریاں اب تقریبا اپنے آخری مراحل میں ہیں۔دیوبند میں ایچ اے وی انٹرکالج،اسلامیہ انٹرکالج،جین انٹرکالج اور دیگر اسکولوں وکالجوں کے ساتھ قدیم عصری تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹرکالج میں آئندہ 15اگست کو یوم آزادی کی تقریب منعقد کئے جانے اور16؍اگست سے گائڈ لائن کے مطابق دوشفٹ میں کلاسز لگائے جانے کے انتظامات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔درجہ9ویںسے درجہ12؍ویںتک کی طالبات اور ان کے والدین سرپرستوں کو 16اگست سے کلاسز شروع کئے جانے کی اطلاع بذریعہ فون یا آن لائن دی جارہی ہیں۔اسی دوران سینٹر سیکنڈری درجات کی ٹیچرز صفیہ گوھر اور شبانہ ذکی نے ویبنار کے ذریعہ تمام طالبات اور ان کے والدین سے گفتگو کی اور تعلیم کی اہمیت وافادیت سے متعلق کافی تفصیلی بات کی۔صفیہ گوھر نے تعلیمی اداروں کے منتظمین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کے والدین وسرپرستوں کو بھی تعلیم کے حصول سے متعلق فکر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو تعلیم کے تئیں بیدار اور فعال رہنا ضروری ہے۔سینئر ٹیچر شبانہ ذکی نے کالج احاطہ میں16اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہماری نوجوان نسل تعلیم کی طرف راغب نہیں ہوگی اور اعلی تعلیم حاصل نہیں کریگی تب تک ملک اور سماج میں عزت ووقار حاصل ہونا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر گھر میں تعلیم کو یقینی بنانے کی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو سخت محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم میں مشغول ہونے کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی شرکت کرنی چاہئے۔انہوں نے طالبات کے نام جاری پیغام میں کہا کہ تعلیمی میدان میں کامیاب ہوکر اپنے والدین اور ملک وقوم کا نام روشن کریں اور اپنے مستقبل کو بھی باوقار بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×