احوال وطن

دارالعلوم دیوبند میں حالات بہتر ہونے پر ہی شروع ہوگا تعلیمی سلسلہ :مفتی ابوالقاسم نعمانی

دیوبند ،5؍جون (سمیر چودھری)ممتاز علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کوروناکی مہلک وبا کی وجہ سے جس طرح انسانی زندگی گذشتہ کافی عرصہ سے متاثر ہے اس کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ،آمد و رفت بالخصوص تعلیمی نظام بیحد متاثر ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا تعلیمی نظام بھی ا س مہلک وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب جبکہ پورے ملک میں حالات آہستہ آہستہ سازگار ہوتے جا رہے ہیں اسی کے مد نظر دارالعلو م دیوبند کی تعلیمی مجلس کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔میٹنگ کے دوران ادارہ میں تعلیم کا آغاز کئے جانے سے متعلق صلاح ومشورے کئے گئے ۔تعلیمی مجلس میں آئندہ 21شوال المکرم 1442ھ بروز جمعرات تعلیمی نظام شروع کرنے پر کافی غور و خوض کیا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ صورت حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ۔ مجلس کے آخر میں یہ طے کیا گیا کہ چونکہ ابھی ضلع سہارنپور میں لاک ڈائون جاری ہے جس کی وجہ سے اسکول ،کاروباری مرکز اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں اس لئے مزید انتظار کیا جائے کہ حالات میں مثبت تبدیلی آئے تو ادارہ میں تعلیم کے آغاز کی کوشش کی جائے ۔ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادارہ کے اساتذہ و کارکنان کے علاوہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حالات کی درستگی اور تعلیمی اداروں میں جلد ازجلد تعلیم کے آغاز کیلئے دعاء کرتے رہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×