احوال وطن

مفتی عفان منصورپوری کے صاحبزاے کے تکمیل حفظ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

دیوبند،8؍ اپریل(سمیر چودھری)معروف عالم دین مفتی سید محمد عفان منصورپوری کے صاحبزادہ سید محمد ھشام کے حفظ قرآن کی تکمیل کے موقع پریہاں ایک بینکٹ ہال میںپرُنور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دعائیہ تقریب میں خاندان کے بزرگوار مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کے علاوہ مفتی سلمان ،مولانا اشہد رشیدی ،مولانا اخلد رشیدی ،مولانا عبد الخالق سنبھلی،مفتی راشد اور مفتی سلمان بجنوری و دیگر اساتذہ نے شرکت فرمائی ۔ اس موقع پر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ ٔ حیات اور کامل دستورِ زندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی نظر میں سب سے بہتر طبقہ قرآن کو سیکھنے اور سکھانے والوں کا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قیامت کے روز قرآن اپنے پڑھنے والوں اور قدردانوں کی شفاعت کرے گا ۔ دوران تقریب حفظ کلام اللہ کی تکمیل کرنے والے حافظ سید محمد ھشام کو دستار فضیلت سے نوازاگیا ۔ اس موقع پر مولانا مفتی سلمان منصورپوری نے مجلس میں شریک تمام مہمانان کرام ،علماء اور اساتذہ حضرات کا استقبال کیا۔ مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے سید محمد ھشام کے حفظ تکمیل پر مسرت کا اظہار اور خدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم رشدو ھدایت اور امن و سلامتی کا پیغام ہے ۔حضرت علامہ قمر الدین کی دعاء پر تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران علماء حضرات اور اساتذہ نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے سید محمد ھشام کو اپنی دعائوں سے نوازا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×