ریاست و ملک

دارالعلوم دیوبند پہنچی ضلع ہسپتال کی ٹیم‘ مہمان خانہ میں کیمپ لگاکر کی گئی ٹی بی کی جانچ

دیوبند،26؍ دسمبر(سمیر چودھری) ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع ہسپتال کی طرف سے دارالعلوم دیوبند پہنچی ٹیم نے آج ادارہ میں موجود طلبہ و کچھ اسٹاف کے افراد کی ٹی بی کی جانچ کے لئے سیمپل لئے اور انہیں ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ۔ آج دارالعلوم دیوبند پہنچی ضلع ہسپتال اور مقامی ہسپتال کی ٹیم نے ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات اور انہیں بتایا کہ کورونا کے سبب دیگر امراض سے متاثر افراد کی جانچ اور علاج بہت متاثر ہواہے، جس کے سبب ٹیم ایسے تمام اداروں اور عوامی مقامات پر کیمپ لگاکر لوگوں کی ٹی بی وغیرہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ادارہ کے مہمانہ خانہ میں کیمپ لگاکر ادارہ میں موجود طلبہ اور اسٹاف کے افراد کی ٹی بی کی جانچ کے لئے بلغم وغیرہ کے سیمپل لئے اور انہیں ٹیسٹ کے لئے بھیجاگیا۔ اس دوران معروف سماجی کارکن ڈاکٹر ایس اے عزیز نے ٹیم کا تعاون کیا ۔ ڈاکٹر ایس اے عزیز نے بتایاکہ ٹی بی وغیرہ کی جانچ ہر سال شہر اور تعلیمی اداروں میں کیمپ لگاکر کی جاتی ہے ،لیکن کوروناکے سبب گزشتہ ایک سال سے یہ کام متاثر ہواہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹیم نے آج دارالعلوم دیوبند کے طلبہ کی جانچ کی ،انہوں نے بتایاکہ سیمپل ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں،انہوںنے بتایاکہ تقریباً تمام طلبہ و لوگوں کی صحت بہتر پائی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ٹیم ضلع ہسپتال سے آئی ہے ،جس میں مقامی ہسپتال کا بھی تعاون شامل ہے۔ اس دوران ڈاکٹر سبھاش ،ڈاکٹر ترون اور ڈاکٹر مہیش کمار نے جانچ کی اور لوگوں کو صحت کے متعلق ضروری اور مفید مشورے دیئے اور کہاکہ کورونا مہاماری کے سبب دیگر مریضوں کا بہتر علاج اور جانچ وغیرہ متاثر ہوئی ہے، جس کے لئے ٹیم بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے اسلئے صحت کے تئیں بیدار رہے اور حسب ضرورت اپناٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون کیاگیاہے۔ اس دوران ڈاکٹر ایس اے عزیز کے علاوہ ناظم مہمان مولانا مقیم الدین اور ڈاکٹر عبیدالرحمن وغیرہ موجودرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×