احوال وطن

مرکزی حکومت کورونا کے سامنے بے بس ہوگئی: مولانا ارشد مدنی

دیوبند: 14؍ ستمبر (سمیر چودھری) جمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وسیع پیمانے پر پھیلے وبائی مرض کوویڈ 19؍ کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا ہے، کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے باوجود حکومت بے بس نظر آرہی ہے اور اس نے اپنے ہاتھ کھڑے کرلئے ہیں، مولانا نے کہا کہ ایسی مشکل صورتحال میں پورے ملک کو متحد کرنے کی ضرورت تھی لیکن حکومت ابھی بھی مذہب اور برادری کے نام پر تقسیم کرنے کی سیاست کررہی ہے۔آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مدنی نے مرکز کی مودی حکومت پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وزیر ہوں یا بی جے پی لیڈر وہ صرف وہی کامیابیاں شمار کرراہے ہیں جن میںامتیازی سلوک کی پالیسی اپنائی گئی ہے،جبکہ فی الوقت بلا تفریق ملک اور عوام کے لئے منظم طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے،اسی وقت ہم اس سنگین صورتحال کا سامنا کرسکتے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ حکومت کے پاس عالمی وبائی مرض کوویڈ19 ؍کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے،اسی لئے دنوں دن اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے جو نہایت خطرناک اور تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وباء سے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا ، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو آنے والے وقت میںصورتحال اور بھی خراب ہوسکتی ہے۔ مولانا نے کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے محکمہ صحت کے جاری کردہ گائیڈ لائن پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×