ریاست و ملک
دارالعلوم دیوبند کے دارالقرآن میں تعلیم شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا
دیوبند: 9؍اگسٹ (عصر حاضر) سوشل میڈیا پر ایک خبر بہت تیزی کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ کل سے دارالعلوم دیوبند کے دارالقرآن میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ تعلیم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور افواہ ہے۔ اس خبر کی دارالعلوم دیوبند کے کارگزار مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوالے سے دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سلسلہ شروع کیے جانے کی جو خبر نشر کی جا رہی ہے وہ قطعی بے بنیاد ہے۔ دارالعلوم دیوبند انتظامیہ نے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے جس سے تعلیمی سال کا آغاز کیا جا سکے ابھی تک انتظامیہ نے جو سابق میں فیصلہ لیا ہے وہی بدستور ہے۔