احوال وطن

مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے: دارالعلوم دیوبند

دیوبند: 8؍جون (پریس ریلیز) حکومتِ ہند کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی طویل مدت گزارنے کے بعد جن شرائط اور قیود کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے یہ ناقابل فہم ہونے کے ساتھ ساتھ بے اطمینانی کا باعث بھی ہے۔ دارالعلوم دیوبند اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتا ہے‘ توجہ طلب امر یہ ہے کہ ان لاک-۱ میں ٹرانسپورٹیشن‘ بڑے مالس‘ تمام تجارتی ادارے اور بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں سوشل ڈسٹینسنگ کی ہدایت تو موجود ہیں لیکن تعداد کوئی متعین نہیں کی گئی اس کے بر خلاف عبادت گاہوں میں پانچ نمازیوں کی تعداد کی قید لگا دی گئی ہے۔ ہم حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بات کا خیال کرتے ہوئے کہ مسلمانوں نے لاک ڈاؤن کے دوران محکمۂ صحت کی تمام ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کیا ہے اپنے حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تمام مساجد میں بلا تعین سوشل ڈسٹینسنگ کے شرائط کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×