احوال وطن

تہوار خوشیوں کی علامت ہوتے ہیں‘ مسلمان اپنے گھروں میں ہی عید منائیں: ستیندر شرما

دیوبند، 18؍مئی (سمیر چودھری)ماں ترپور بالا سندری دیوی مندر سیوا ٹرسٹ کے چیئرمین پنڈت ستیندر شرما نے سبھی مسلم بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے سبھی کو گھروں میں رہ کر ہی اہل خانہ کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل کی۔ آج پریس کو جاری اپنے بیان میں پنڈت ستیندر شرما نے کہا کہ تہوار خوشیوں کی علامت ہوتے ہیں ، دیوبند کی گنگا جمنی روایت رہی ہے کہ یہاں پر سبھی تہوار آپس میں مل جل کر منائے جاتے ہیں جس کی مثال یہ ہے کہ دیوالی ملن کا پروگرام مسلمان بھائیوں کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے اور عید ملن پروگرام کا انعقاد ہندو بھائی اپنے مسلمان بھائیوں کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی یہی خوبی ہے کہ یہاں پر سبھی تہوار مل جل کر اور پیار ومحبت کے ساتھ منائے جاتے ہیں لیکن آج پورا ملک کرونا وائرس سے لڑرہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی خوشی میں بھی پورے ملک کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے سبھی مسلم بھائیوں سے عیدالفطر کا تہوار پوری جوش وخروش کے ساتھ منانے اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا ضرور خیال رکھا جائے تاکہ لاک ڈائون کے اصولوں کی خلاف ورزی نہ ہو اورہم سب مل کر کرونا کو ختم کرسکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×