احوال وطن

دیوبند میں ہونے والا فقہ اکیڈمی کافقہی سیمینار ملتوی

دیوبند،18/ اکتوبر(سمیر چودھری)
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا دیوبند میں منعقد ہونے والا 29واں فقہی سیمینارملتوی ہوگیا ہے، یہ سیمینار 30نومبر تا 2دسمبر کو دیوبند میں دارالعلوم وقف میں منعقد ہونا تھا، پوری تیاری بھی ہوچکی تھی لیکن اترپردیش میں دفعہ 144نافذ ہونے کی بنیاد پر انتظامیہ نے اجازت نہیں دی اور تحریری طور پر پروگرام کرنے سے منع کردیا جس کے بعد اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کو مقررہ تاریخ میں اپنا سیمینار ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ اسلامی فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے تمام مندوبین اور متوقع شرکاء کے نام خط لکھ کر اطلاع دی ہے کہ اکیڈمی کے 29ویں سیمینار کی اکیڈمی اور میزبان کی جانب سے مکمل تیاری ہوچکی تھی لیکن پوری ریاست میں دفعہ 144نافذ ہے اور انتظامیہ نے تحریری طو رپر منع کیا ہے اس لئے مقررہ تاریخ میں سیمینار ملتوی کیا جارہا ہے، حالات جیسے مواقع ہوں گے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
فوٹو: مفتی خالد سیف اللہ رحمانی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×