احوال وطن

رابطۂ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے تحت منعقدہ اجتماعی امتحانات موقوف

دیوبند: 19؍مارچ (عصر حاضر) رابطۂ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دیوبند سے متعلقہ مدارس کا امتحان جو ہر سال اجتماعی طور پر منعقد کیا جاتا ہے اس مرتبہ موقوف کردیا گیا ہے۔ رابطۂ مدارس کے صدر مفتی ابوالقاسم نعمانی نے تمام صوبوں کے صدور کو خط جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدبیر کے طور پر مختلف صوبوں میں سرکاری اسکول وغیرہ ۳۱؍مارچ اور بعض صوبوں میں ۱۵؍اپریل تک بند کردئیے گئے ہیں‘ مدارسِ اسلامیہ کے ذمہ داروں پر بھی دباؤ بنایا جارہا ہے کہ وہ اپنے اپنے مدارس بند کردیں؛ بلکہ جیسا کہ اطلاعات مل رہی ہیں بہت سی جگہوں پر دینی مدارس بھی بند کرادئے گئے ہیں۔ ان حالات میں رابطہ مدارس اسلامیہ کی صوبائی شاخوں کے لیے مربوط مدارس کے طلبہ کا اجتماعی امتحان کا نظم قائم کرنا بے حد دشوار ہوگیا ہے؛ لہذا رابطہ مدارسِ اسلامیہ کے صوبائی صدور حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ موجودہ حالات میں اجتماعی امتحان کرانا نہایت مشکل ہے۔ لہذا اس سال اجتماعی امتحان موقوف کردیا جائے اور اہلِ مدارس کو تاکید کی جائے کہ وہ اپنے مدارس کے طلبہ کا امتحان خود لے لیں اور اس کی رپورٹ سے مرکزی دفتر رابطہ مدارس کو مطلع فرمادیا جائے۔‘‘

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×