احوال وطن

دیوبند کے شاہین باغ پہنچے بڑی تعداد میں مدارس کے طلباء

دیوبند: 14/فروری (شاہد معین) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دیوبند کے عیدگاہ میدان میں جاری خواتین کے احتجاج میں جمعہ کی شب جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ عائشہ رینا، لدیدہ فرزانہ اور ندا پروین کی آمد کے سبب یہاں تاریخی بھیڑ دیکھنے کو ملی، ہزاروں برقعہ پوش خواتین عیدگاہ میدان میں انقلابی نعرے لگا رہی تھیں، دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدارس کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں عیدگاہ میدان پہنچے، طلبہ وقفہ وقفہ سے انقلابی نعرے لگا کر خواتین کا حوصلہ بڑھا رہے تھے- جلسہ گاہ میں زور دار نعروں کے ساتھ قوم کی بہادر اور نڈر بیٹی عائشہ رینا اور ندا پروین کا استقبال کیا گیا، جامعہ کی دونوں شیر دل طالبہ دیوبند عیدگاہ میدان میں مظاہرین کے درمیان توجہ کی مرکز بنی رہیں، دونوں طالبہ دیوبند میں خواتین کے جوش و خروش کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں، اور خواتین کے جذبے ولولہ کو سلام پیش کیا، سخت دشواری اور مشکلات پیش آنے کے باوجود عیدگاہ میدان میں کالے قانون کے خلاف مسلسل لڑائی جاری رکھنے پر جامعہ کی طالبات نے دیوبند خواتین کو مبارکباد پیش کیں، اور آئندہ بھی کسی ڈر و خوف کے بغیر دیوبند خواتین کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرہ کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی- جلسہ گاہ کی منتظمین نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، جب تک سیاہ قانون واپس نہیں ہوگا ہم اس وقت تک اپنی اس لڑائی کو جاری رکھیں گے، چاہے پولیس انتظامیہ کتنا ہی زور لگا لے اب ہم اس احتجی دھرنے کو ختم کرنے والے نہیں – لدیدہ فرزانہ علالت کے سبب احتجاجی مظاہرے میں شرکت نہ کرسکیں، لیکن ان کی جگہ جامعہ کی دیگر طالبات نے دیوبند احتجی مظاہرہ میں شرکت کی، عائشہ رینا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ اور یوگی پولیس کی بزدلانہ کاروائی کے سبب شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کی، عائشہ رینا نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور یوپی کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا، ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، ہمیں آئندہ بھی اس لڑائی کو جاری رکھنا ہوگا، عیدگاہ میدان میں عائشہ رینا نے ہزاروں مردو خواتین کے ساتھ مل کر بیک آواز سی اے اے، اور این پی آر کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک ہماری یہ تحریک بدستور جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام دیوبند کے عیدگاہ میدان میں گزشتہ تین ہفتوں سے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔ دیوبند کا یہ انقلابی احتجاج تاریخ رقم کررہا ہے، خواتین عیدگاہ کے میدان میں دن رات جمع ہیں اور وہ مسلسل حکومت کو وقت نشانہ بنارہی ہے۔ آج جمعہ کی رات بھیڑ اور خواتین کا جوش خروش قابل دید تھا۔ خواتین عیدگاہ کے میدان میں شدید سردی کے باوجود ٹینٹ میں راتیں گزاررہی ہے، خواتین کی ہمتوں کو دیکھ کرلوگ رشک کررہے ہیں اور ان کی اس تحریک میں تعاون کررہے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ مسلسل اس تحریک کو ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن باہمت خواتین اس تحریک کو طویل مدت تک چلانے کے لئے پر عزم نظر آرہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×