احوال وطن

قرآن کریم تمام انسانیت کے لئے سراپا ہدایت

دیوبند، 11؍فروری (سمیر چودھری)دارالعلوم وقف کے کارکن مولانا جاوید قاسمی کے صاحبزادے سبیح جاوید کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر ادارہ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیا ن قاسمی نے قرآن کریم تمام انسانوں کے لیے سرا پا ہدایت ہے ،قرآن کریم وہ روشن چراغ ہے جو قیامت تک تمام انسانوں کے لیے ہدایت کی روشنی دکھاتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذہبی اور دینی معلومات بہت ناقص ہے جس کی وجہ سے ہم ہر پل گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں لیکن دینی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہمیںاس کا احساس نہیں ہوتا اور خوفِ خدا سے ہم عاری رہتے ہیں جس کے سبب منکرات میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ہر مسلمان کو غفلت سے نکل کر اور بیدار رہ کر تقویٰ اختیار کرنا چاہئے اور صراطِ مستقیم کو مضبوطی سے اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ حاضرین جلسہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے نسلوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں۔مولانا نے قرآن کی روشنی میں وعظ کرتے ہوئے کہاکہ اے لوگوں بچاؤاپنے آپکو، اپنے اہل و عیال کو دوذخ کی آگ سے کہ جسکا ایدھن انسان اورپتھر بنے گا،انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اسی میں کامیابی و کامران کا راز پوشیدہ ہے، انہوںنے اخلاق ومعالات کی درستگی اور دیندار ی پر زور دیا۔ اس موقع پر دارالعلوم وقف کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی، مولانا اسلام قاسمی ، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، مفتی احسان قاسمی، قاری علاؤالدین، قاری توقیر وغیرہ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×