احوال وطن

دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ اجلاس اختتام پذیر

دیوبند،21؍ جنوری(سمیر چودھری)عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں یک روزہ مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں ارکین نے ادارہ کے متعلق اہم تجاویز پر غور کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر بھی تشویشناک کا اظہار کیا۔ دارالعلوم دیوبند کے گیسٹ ہاؤس میں منعقد مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابقہ شوریٰ کی کارروائی کی توثیق عمل میں آئی،اس کے علاوہ آئندہ کالائحہ تیار کیاگیا۔ میٹنگ کے دوران خاص طورپر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ملک کے موجودہ تشویشناک حالات پر اراکین نے سرجوڑ کر غوروفکر کرتے ہوئے بقائے باہمی پر زور دیا۔گزشتہ دنوں سرخیوں میں رہی دارالعلوم دیوبند کی جدید لائبریری کے متعلق اراکین نے اہم فیصلہ لیا حالانکہ اس سلسلہ میں میڈیا کو دارالعلوم دیوبند نے زیادہ معلومات فراہم نہیںکرائی ہے ۔میٹنگ میں طلبہ مدارس کے مسائل کے علاوہ تعلیمی رپورٹ وغیرہ بھی زیر غور آئیں، ساتھ ہی بینکنگ کے مسائل اور سابقہ شوریٰ میں پاس کی گئی اس تجویز پر بھی گفت و شنیدی کی گئی جس میں بجٹ سال اپریل تا مارچ کیا گیا تھا اور اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں شمسی تاریخوں کے اعتبار دی جائینگی۔ میٹنگ کے دوران ادارہ کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ دو نشستوں پر منعقد میٹنگ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں ہورہے احتجاجی مظاہروں کو لیکر گفت و شنیدی کی گئی اور گزشتہ دنوں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس کے خلاف صدر جمہوریہ ہند اور چیف جسٹس آف انڈیا کو ارسال کئے گئے میمورنڈم کی ستائش کی گئی اور اس کو بہتر قدم بتایا گیا۔ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی ریلیز جاری نہیں کی گئی لیکن ذرائع کے مطابق ملک کے موجودہ تشویشناک حالات اور حکومت کی جانب سے تعداد کی بنیاد پر سلسلہ وار طریقہ سے پاس کئے جارہے قوانین پر اراکین نے عاملہ نے نہایت فکر مندی کااظہار کیا۔میٹنگ میں مہاراشٹر اسمبلی کے رکن مفتی اسماعیل مالیگاؤں، مولانا ابراہیم مدارسی، مولانا انوارالرحمن بجنوری، مفتی عبدالعلیم فاروقی، مولانا محمودراجستھانوی، مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی اور شیخ الحدیث مفتی سعید پالنپوری شریک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×