احوال وطن

دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کی انجمنوں کے روایتی اختتامی پروگراموں سے متعلق اہم ہدایات جاری

دیوبند،27/ دسمبر(سمیر چودھری) عالم اسلام کی ممتاز دینی تعلیم گاہ دارالعلوم دیوبند نے سال کے اختتام کے موقع پر منعقد ہونے والے طلبہ کی انجمنوں کے روایتی اختتامی پروگراموں کو محدود رکھنے کے سلسلے میں نہایت اہم ہدایات جاری کی گئی ہے، مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے یہ اعلان طلبہ کی سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے مدنظر کیا گیا تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں کسی طرح متاثر نہ ہوں۔مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان میں مجلس شوریٰ کی تجویز کے حوالے سے اختتامی پروگراموں کے سلسلے میں طلبا کو ضروری نصیحت کی گئی ہے۔ خاص طور پر طلبا کو نصیحت کی گئی ہے کہ اختتامی پروگرام رواں ماہ جمادی الاخر میں مکمل کرلیں اور پروگرام احاطہ دارالعلوم سے باہر نہ کیے جائیں، مائک کا استعمال نہ کیا جائے، ساتھ ہی پروگرام دارالعلوم کے اساتذہ کی سرپرستی میں منعقد کیے جائیں، ان پروگراموں میں کسی بھی دیوبند یا بیرونی مہمان کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ طلباء مکالموں کو ڈرامے کی شکل نہ دیں بلکہ اپنی معروف وضع قطع میں ہی پیش کریں۔ اعلان میں انتباہ دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے طلبہ سزا کے مستحق ہو نگے۔اعلان میں کہاگیا ہے کہ تمام انجمنوں کے طلبہ عزیز کو مندرجہ ذیل ہدایات دی جاتی ہیں کہ۔(الف) انجمنوں کے اختتامی پروگرام حسب تجویز مجلس شوریٰ صرف جمادی الاخریٰ کے آغاز سے آواخر تک منعقد کرنے کی اجازت ہے۔ (ب) پروگرام صرف احاطہ دارالعلوم میں کریں۔ پروگرام میں مائک کا استعمال نہ کریں۔ پروگرام دارالعلوم ہی کے کسی استاذ یا کارکن کی سر پرستی میں کریں۔ دیوبند یا بیرون دیوبند سے کسی علمی یا غیر علمی شخصیت کو مدعونہ کریں۔ (ج) پروگرام میں اگر مکالمہ میں پیش کریں تو ڈرامے نہ بنائیں، اپنی معروف وضع قطع میں رہ کر ہی مکالمہ پیش کریں، اس میں غیر شرعی، غیر اخلاقی اور غیر مسلکی مواد نہ ہو۔ (د) پروگرام اپنے سر پرستوں کی تصدیق کے بعد ہی پیش کریں۔ مجلس شوری کی ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں، خلاف ورزی موجب سزا ہوگی۔ یہ اعلان طلبہ کی سالانہ امتحانات کی تیاریوں کے مدنظر کیاگیا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں کسی بھی طرح متاثر نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×