دارالعلوم دیوبند میں شعبہ تحفظ ختم نبوت کے تحت چار روزہ تربیتی کیمپ
دیوبند 3/ جنوری(سمیر چودھری)حسب روایت دارالعلوم دیوبند کی جانب سے تحفظ ختم نبوت و دیگر موضوعات پر چار روزہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا گیاہے، اس مناسبت سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے باضابطہ اعلان جاری کرتے ہوئے کہاکہ تربیتی میں صرف تین سو فضلاء شامل ہونگے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ جاری اعلان میں کہاکہ تحفظ ختم نبوت و دیگر موضوعات پر چار روزہ تربیتی کیمپ کاا نعقاد امسال بھی 20-23/ شعبان المعظم ھ مطابق 13-16/ مارچ 2023ء کو کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند کی جانب منعقد کیا جائیگا۔ جس کی روازانہ تین نشستیں ہونگی۔ ان تمام نشستوں میں کل ہند تحفظ ختم نبوت کے نائب ناظم مولانا شاہ عالم گورکھپوری و دیگر حضرات علماء کرام کے متعینہ عناوین پر تربیتی اسباق ہونگے۔مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ اس تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے وہی طلبہ درخواستیں دیں جو دارالعلوم دیوبند یا کسی دوسرے مدرسہ سے دورہ حدیث شریف سے سال رواں میں فارغ ہورہے ہوں، امسال کل تین سو درخواستیں لی جائینگی،جن میں طلبہئ دارالعلوم دیوبند کی دوسو اور دیگر اداروں سے صرف دس دس درخواستیں لی جائینگی،مقررہ تعداد مکمل ہونے کے بعد مذکورہ درخواستیں لینے کا سلسلہ بند کردیا جائیگا،خواہش مند طلبہ اپنی اپنی درخواستیں مکمل پتہ کے ساتھ 16/ جماد الثانیہ 1444ء مطابق دس جنوری 2023ء تک کل ہند تحفظ ختم نبوبت دارالعلوم دیوبند کے دفتر (جدید درسگاہوں کے تہہ خانہ کمرہ چار) میں پہنچا دیں،کیمپ کے نظام الاوقات کااعلان بعد میں کیا جائیگا۔