احوال وطن

ملک کے بدلتے حالات کے پیشِ نظر جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل میں اوراد و وظائف کا خصوصی اہتمام

سورت: 29؍اگسٹ (عصر حاضر) جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل میں روزانہ عشاء کے بعد کی پڑھائی موقوف کرکے وظائف ودعاء کا اہتمام کیا جا رہا ہے طلباء کی جماعتیں بناکر الگ الگ اعمال تقسیم کئے گئے ہیں اور فجر میں عیدالاضحی کی تعطیلات سے پہلے سے قنوت نازلہ پڑھی جا رہی ہے
وظائف کی تفصیلات اس طرح ہے
1/ ایک جماعت آیات سجدہ کی تلاوت اور سجدوں کیلئے
2/ ایک جماعت صلاۃ الحاجت پڑھنے پر مامور ہے
3/ ایک جماعت سوا لاکھ مرتبہ آیت کریمہ کے ختم پر مامور ہے
4/ ایک جماعت ختم خواجگان کیلئے
5/ ایک جماعت ربنا لاتجعلنا فتنہ للذین کفرو والی آیت۔ اور فتنہ للقوم الظالمین والی آیت پڑھنے پر مامور ہے
6/ ایک جماعت نستغفر اللہ پڑھنے پر مامور ہے
اسکے بعد اجتماعی دعا ہورہی ہے
آپ لوگوں سے بھی درخوست ہے کہ مساجد میں ان چیزوں کا اہتمام کیا جاے اللہ والے اپنے روحانی طاقت سے جو چیزیں جانتے ہیں ہم نہیں جان سکتے اور اس وقت عالم میں جتنے بڑے اکابرین ہیں سب اسی کا حکم دے رہے ہیں اللہ تعالی ہمیں سمجھنے کی اور عمل کی توفیق بخشے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×