احوال وطن

نرمل میں دوسو سالہ جشن اردو صحافت تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

متحدہ ضلع عادل آباد کے تمام صحافیوں کو تہنیت اور توصیف نامے دئیے جائیں گے

نرمل: 26؍مئی (پریس ریلیز) متحدہ ضلع عاد ل آباد کے اردو ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے نرمل مستقر پر دوسو سالہ جشن اردو صحافت ‘ کےعنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے اس ضمن میں ایک اجلاس ٹیلنٹ اسکول نرمل میں منعقد کیا گیا تھا جس میں متحدہ ضلع سےصحافیوں کا مشورہ طلب کرتے ہوئے ” دوسو سالہ جشن اردو صحافت”پروگرام کو قطعیت دےدی گئ ہے جس میں بحیثیت کنوینرچیف ایڈیٹر دبنگ صحافت رشید عالم الحفیظی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ متحدہ ضلع سے دیگر پانچ صحافی کو کنوینرز مقرر کر لئے گئے ہیں جس میں ،عادل آباد مستقر سے اسٹاف رپورٹر منصف ٹی وی عبدالعلیم،آصف آباد سے عبدالرحمن جرنلسٹ صدر ٹی یو ڈبلیو جے آصف آباد ،سرپور کاغذنگر سے جمیل احمد اسٹاف رپورٹر (سیاست)،خانہ پور سے محمد مجیب الدین رپورٹر( منصف)،بھینسہ سے سید جاوید ساحل اسٹاف رپورٹر (راشٹریہ سہارا) شامل ہیں جبکہ آرگنائزر عبدالعظیم (رپورٹر ساز دکن)ہونگے ،اس پر وگرام میں حیدرآباد سے ورکنگ جرنلسٹ یونینوں کے سرکردہ قائدین کے علاوہ اردو صحافیوں وایڈیٹران کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا ،جبکہ اس پر وگرام میں متحدہ عادل آباد کے صحافیوں کومہمانوں کے ہاتھوں طمغے اور توصیف نامے عطا کئے جائنگے ،متحدہ ضلع عادل آباد کے سینئر اردو صحافی کی صدارت میں یہ پرواگرام جون کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ عنقریب مقام اور مہمانوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔کنوینر رشید عالم الحفیظی، آرگنائزر عبدالعظیم نے تمام برادر صحافیوں سے گذارش کی ہیکہ وہ ہر ایک صحافی تک اس پیغا م کو پہنچائیں مزید معلومات کیلئے ان فون نمبرات پر ربطہ کرسکتے ہیں9948740786,/9247378187

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×