احوال وطن

ذی قعدہ کا چاند نظر آگیا‘ امارتِ شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی: 22؍جون (پریس ریلیز) آج بعد نمازِ مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت‘ امارتِ شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود تھا‘ چاند نظر نہیں آیا‘ البتہ چنئی‘ گجرات‘ اڑیسہ اور کانپور وغیرہ سے متعدد حضرات نے رؤیت کی اطلاع دی۔

اس لیے رؤیت ہلال کمیٹی امارتِ شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29؍شوال کی رؤیت شرعاً ثابت ہوگئی ہے۔ کل بتاریخ 23؍جون 2020ء بروزِ منگل ذی قعدہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×