احوال وطن

ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا!امارت شرعیہ ہند کا اعلان

نئی دہلی:16/نومبر (پریس ریلیز )آج ابھی بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا حسین صاحب ناظم جمعیت علماء سانبرکانٹھا گجرات کے زیرصدارت امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفترا- بہادرشاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
،چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے، اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا البتہ آسام، منی پور، مغربی بنگال اور اتر پردیش کے متعدد مقامات،اسی طرح بھوپال، انجار، جنبوسر ،گجرات اور اودگیر وغیرہ سے رویت کی متعد داطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھوپال  (مدھیہ پردیش اور دیگر (مهاراشترا) میں رویت عام کی اطلاع ہے۔
اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ بند اعلان کرتی ہے کہ ۲۹ کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔کل بتاریخ17/نومبر ن۲۰۲۰ء بروز منگل ماه ربیع الثانی 1442ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×