احوال وطن

’’براہ کرم اس شادی سے بی جے پی، جے جے پی، آر ایس ایس کے لوگ دور رہیں‘‘

چنڈی گڑھ: 24؍نومبر (عصرحاضر) مرکزی زرعی قوانین پر ہریانہ کے کسانوں کے غصے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے کارڈ پر باضابطہ لکھوایا ہے کہ ’’براہ کرم اس شادی سے بی جے پی، جے جے پی، آر ایس ایس کے لوگ دور رہیں۔‘‘
ضلع جھجر کے رہنے والے اور وشو ویر جاٹ مہاسبھا کے قومی صدر اور جے جوان جے کسان مزدور کانگریس کے سابق صدر راجیش دھنکھڑ نے یکم دسمبر 2021 کو اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کا کارڈ شائع کیا ہے۔ اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بی جے پی، جے جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اس شادی کی تقریب سے دور رہیں۔
واضح رہے کہ ہریانہ کی مخلوط حکومت کی حکمران جماعتوں بی جے پی، جے جے پی کو گزشتہ سال سے دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران ’بائیکاٹ‘ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی مواقع پر پولیس انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×