احوال وطن

کیا راجیہ سبھا میں بھی یہ بل پاس ہوجائے گا ؟ جانیے ایک رپورٹ

نئی دہلی: 11؍ڈسمبر (عصر حاضر) آج سیٹیزن شپ امیڈمنٹ بل پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ہے۔ بی جے پی کو امید ہے کہ یہ بل راجیہ سبھا میں آسانی سے منظور ہوجائے گا ۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے سے وابستہ ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں بل کی حمایت میں 124 سے 130 ووٹ پڑسکتے ہیں جبکہ اس بل کو منظور ہونے کیلئے 121 ووٹوں کی ہی ضرورت ہوگی ۔

دراصل فی الحال راجیہ سبھا میں اراکین کی کل تعداد 240 ہے ۔ یعنی بل پاس کرانے کیلئے 121 ووٹوں کی ضرورت ہوگی ۔ این ڈی اے کو 116 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ بی جے ڈی کے سات اراکین بل کی حمایت میں ووٹ کریں گے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے دو اراکین بھی بل کی حمایت کرسکتے ہیں ۔ یعنی این ڈی اے کو 125 اراکین کی حمایت ملتی نظر آرہی ہے ۔ تاہم این ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کو 124 سے 130 ووٹ مل سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×