احوال وطن

آل آسام طلباء یونین نے مخالف سی اے اے احتجاج میں سڑکیں بند کردیں

گوہاٹی۔ آسام فینانس منسٹر ہیمنت بسواس شرما نے اتوار کے رو ز پانچ کیلومیٹر کی مسافت طئے کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کا سہارا لینا پڑا کیونکہ جو شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیاجارہاتھا۔انہیں بی جے پی کے متوفی رکن اسمبلی راجین بورتھا کورکو خراج پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھا۔ ہفتہ کے روز گوہاٹی سے تیز پور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچنے کے بعد سرما گھو راماری نہیں پہنچے‘ جہاں پر تقریب منعقد کی گئی تھی کیونکہ ال آسام اسٹوڈنٹ یونین (اے اے ایس یو) کا وہاں پر احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے قومی شاہراہ 15کا تیز پور اور گھورماری کا منسٹری کے دورے کے پیش نظر راستہ روک دیا تھا اور مخالف شہریت ترمیمی ایکٹ نعرے لگارہے تھے۔ آخر کارسرما کو اپنے مقام پر پہنچنے کے لئے ہیلی کاپٹر کاسہارا لینا پڑا تھا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل کی منظور ی کے بعد سے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تشدد احتجاج رونما ہوا ہے۔ احتجاج کے دوران پانچ لوگوں کی موت اور بڑے پیمانے پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ریاست کے کئی شہروں جس میں گوہاٹی‘ دیبرگڑھ‘ تیز پور‘ اور دیکھائی جولا شامل ہیں وہاں پر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔احتجاج کے پیش نظر آسام کی کابینہ نے کچھ اہم قدم اٹھائے ہیں جس میں اسکولی میں آسامی زبان کولازمی قراردیا اور مقامی باشندوں کے اراضی حقوق کی حفاظت والے قوانین اس میں شامل ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے پر چیف منسٹر سربند ا سونوال اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ وہ ریاستی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچنے والاکوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کا کانگریس پر الزام بھی عائد کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×