احوال وطن

برطانیہ میں 55 فیصد ویکسین لینے والے ’اومیکرون‘ سے متاثر

جنیوا: 4؍دسمبر (ذرائع) برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں اومیکرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومیکرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومیکرون جنوبی افریقہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔
اومیکرون وائرس کے کیسز سامنے آنے والے ملکوں کی فہرست میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے امریکہ میں 5 سے زیادہ اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اسپتال میں اومیکرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور چار افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×