ریاست و ملک
بہار میں مجلس اتحاد المسلمین نے پانچ سیٹوں پر لہرایا فتح کا پرچم
پٹنہ: 10؍نومبر (عصرحاضر) بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیکر پہلی مرتبہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پانچ اراکین نے اپنی کامیابی درج کی ہے۔ امور سے اختر الایمان، کوچادھامن ودھان سبھا سے اظہار اسفی، جوکی ہارٹ سے شہنواز عالم، بہادر گنج سے انظار نعیمی اور باییسی سے رکن الدین سیف نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کل 22 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ اس فتح کی سوغات کو لیکر پارٹی کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نو بجے میڈیا سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کا یہ خطاب دن 4؍بجے ہونےوالا تھا لیکن نتائج کی دھیمی رفتار کے پیشِ نظر اس کو مؤخر کرکے 9؍بجے کا وقت دیا گیا۔