احوال وطن

بھینسہ میں نمازِ کے دوران مسجد میں مصلیوں پر شرپسندوں کا حملہ‘ امام اور موذن کو گالی گلوج

بھینسہ: 10؍مئی (عصر حاضر) نرمل ضلع کا حساس شہر بھینسہ میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوئی مسجد میں چار پانچ لوگ نماز ادا کررہے تھے کہ اچانک شرپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے امام اور مؤذن کے ساتھ بد کلامی پر اتر آئے۔ بھینسہ شہر کی مسجد قباء میں نماز تراویح کے دوران شرپسندوں نے مسجد کی جانب سے شرانگیزی کرتے ہوئے پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے شیواجی نگر کالونی کے علاقہ میں واقع مسجد قباء میں چار سے پانچ مصلیان نماز عشاء ادا کر رہے تھے ۔ اسی اثناء میں اسی علاقہ کے شرپسند عناصر مسجد میں داخل ہوکر گالی گلوج کرتے ہوئے نماز ادا کرنے سے روکتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے امام و موذن سے بدکلامی کرتے ہوئے نماز ادا نہ کرنے کو کہا‘ جس کی اطلاع شہر کے ذمہ داران کواور پولیس کو موصول ہوئی ۔ بعدازاں مسلم ذمہ داروں نے مقام واقعہ پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن اسی اثناء میں اکثریتی طبقے کے سینکڑوں نوجوان جمع ہوگئے اور سنگباری شروع ہوگئی جس پر پولیس اور مسلم ذمہ داروں نے حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف دیکھے گئے لیکن ایک مسلم نوجوان الماس خان جو داڑھی اور ٹوپی پہنا ہوئے تھے کٹس تقسیم کرنے کی غرض سے جا رہے تھے جس کو شرپسندوں نے بے رحمی سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جسے کسی تیز اوزار سے حملہ کے نشانات دیکھائی دے رہے ہیں ‘ جسے بھینسہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں طبی علاج کے بعد حالت کافی تشویشناک ہونے پر نظام آباد منتقل کر دیا گیا اور بھینسہ میں پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کرتے ہوئے طلایہ گردی میں شدت پیدا کر دی گئی اس علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ مسلمانوں نے رمضان المبارک کے پیش نظر صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں امن وامان بنائے رکھنے میں پولیس کا تعاون کیا ۔ ضلع نرمل ایس پی ششی دھر راجو بھی بھینسہ پہنچ کر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×