ریاست و ملک
مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کی بھینسہ میں ماہانہ اصلاحی مجلس
بھینسہ: 25 ستمبر (محمد سمیرالدین) حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی ماہانہ اصلاحی مجلس بتاریخ 26ستمبر بروزِ اتوار بعد نمازِ فجر تا 11:30؍بجے بمقام مسجد مدار خان‘ احاطہ مدرسہ معہد الابرار خان آٹو نگر‘ بھینسہ منعقد ہوگی۔ مریدین متوسلین کے لیے ہفتہ کی رات قیام کا نظم رہے گا‘۔ بعد نمازِ تہجد انفرادی ذکر اور فجر کے بعد معمولات کی پابندی بھی ہوگی ۔ اور بعد نمازِ اشراق ناشتہ ہوگا اور ٹھیک 10؍بجے تا 11:30؍بجے عمومی مجلس ہوگی۔ تمام ہی برادرانِ اہلِ ایمان سے مع دوست و احباب کثیر تعدادمیں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔
خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا