احوال وطن

کرناٹک میں 2؍جنوری تک رات 10؍بجے تا صبح 6؍بجے کرفیو نافذ

بنگلورو: 23؍دسمبر (عصرحاضر) کرناٹک میں ریاستی حکومت نے 22 دسمبر سے 2؍جنوری تک شام 10 بجے تا صبح 6 بجے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ برطانیہ میں جاری کوویڈ 19 کے نئی لہر کے خدشات سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکے۔
برطانیہ سے تمام ہوائی ٹریفک معطل کرنے کے بعد ، بھارت میں نئی لہر کے سلسلے میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور مہاراشٹرا جیسی ریاستوں نے نئے سال کے جشن کی تیاریوں سے پہلے ہی عوام کو سڑکوں پر جمع ہونے سے منع کردیا اور رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔

کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے ، کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ریاست بنگلور اور منگلور میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے ذریعہ برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

"برطانیہ سے آنے والے مسافر کو 72 گھنٹوں کے اندر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 نومبر سے 22 دسمبر تک آخری ایک ماہ میں 2500 مسافر برطانیہ سے آئے ہیں۔

سدھاکر نے مزید کہا کہ بین ریاستی سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے اور 23 دسمبر اور 2 جنوری کے درمیانی شب 10 بجے کے بعد کسی تقریب یا تہوار کی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

“ہم ریاست میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ 23 دسمبر اور 2 جنوری کے درمیان ، رات 10 بجے کے بعد کوئی تقریب یا تہوار منانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کا اطلاق ہر طرح کے فنکشن پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×