احوال وطن

سورج گرہن کے سلسلہ میں امیر شریعت کرناٹک کی خصوصی ہدایات

بنگلور: 20؍جون (پریس ریلیز) ماہرین فلکیات کی اطلاع کے موافق بروز اتوار۲۸ شوال ۴۴۱اھ مطابق ۲۱ جون ۲۰۲۰ء صبح دس بج کر بارہ منٹ پر سورج گرہن شروع ہوکر ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ختم ہوگا ۔ 11:47سے 1:31کے درمیان زیادہ شدید ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں ، اللہ تعالیٰ ان نشانیوں سے بندوں کو ڈرانا چاہتے ہیں (تاکہ بندے اللہ کی معصیت و نافرمانی سے توبہ کریں ، خدا کے غضب وعذاب سے پناہ طلب کرتے ہوئے اس کی طرف اطاعت و فرماں برداری کے ساتھ رجوع ہوں ) لہٰذا جب سورج و چاند گرہن اور اس طرح کے خوفناک حالات پیش آئیں تو اللہ کی طرف دوڑیں اور جب تک گرہن ختم نہ ہو ، نماز اور دعاؤں میں مشغول رہیں، خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس موقع پر اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھائی ۔ (بخاری)
سورج و چاند گرہن کے موقع پر مردوں ، عورتوں ، بچوں او ر مقیم و مسافر سب کے لئے دو رکعت نماز پڑھنا ، صدقہ خیرات کرنا ، گرہن ختم ہونے تک نماز ، دعا ، توبہ واستغفار میں مشغول ہونا مسنون ہے ۔
لہٰذا تمام مر د وخواتین سے گزارش ہے کہ اس موقع پر غفلت و سستی ، تماشا بینی کے بجائے ، نماز ، دعا ، توبہ و استغفار میں لگیں اور اللہ کے دربار میں اپنے لئے ، امت مسلمہ اور ساری انسانیت کے لئے امن وسلامتی اور مہلک وبائی مرض سے نجات اور اس کے ختم ہونے کی دعا کریں۔
شہر بنگلور میں زوال کا وقت 12:20پر ہے ۔لہٰذا 12:10سے 12:20تک نماز نہ پڑھیں ، اس وقت نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ، استغفار اور دعا میں مشغول رہیں۔
نوٹ:موجودہ حالات میں حکومت اور محکمۂ صحت کی جانب سے صر ف جمعہ اور پنچ وقتہ نمازوں کے لئے مساجد میں جمع ہونے کی اجازت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×