احوال وطن

امیر شریعت کرناٹک نے مساجد میں نماز ادا کرنے والے مصلیوں سے کی خصوصی گزارشات

بنگلور: 6؍جون (عصر حاضر) امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور نے مساجد میں نماز ادار کرنے والے مصلیوں سے خصوصی گزارشات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈھائی ماہ پیشتر مساجد میں علی العموم عبادت کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی اب الحمد للہ ۸ جون ۲۰۲۰ء بروز پیر مرکزی حکومت نے مساجد کھولنے کی اجازت دی ہے ، ہم اس کا استقبال کرتے ہیں ، مساجد میں نماز ادا کرنے کی صورت میں برادرانِ اسلام تمام طبی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں۔
۱) صفو ں میں کھڑے ہوتے ہوئے کم از کم ۳ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
۲) مصلیوں سے گزارش ہے کہ با وضو مسجد تشریف لائیں۔
۳) مسجد کے ذمہ دار آنے والے مصلیوں کا ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام فرمائیں۔
۴) مصلی حضرات مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اور واپس جاتے وقت سینیٹائزرکا استعمال کریں ۔ ۵) صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں ۔
۶) ماسک پہننے کا اہتمام کریں۔
۷) ۶۵ سال سے زائد عمر والے احباب مساجد میں نہ آنا بہتر ہے ، ۱۰ سال سے کم عمر کے بچے بھی
نہ آئیں۔
۸) کھانسی نزلہ اور بخار والے مریض بھی مساجد کا ہرگز رخ نہ فرمائیں، اپنے گھروں میں عبادت کا
نظام بنالیں۔
۹) کرونا سے متعلق معلومات والے پوسٹرس ، بینرس وغیرہ احاطہ میں آویزاں کئے جائیں اور
مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کا لحاظ کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×