
مولانا سراج الحسنؒ امیر جماعت اسلامی کی رحت امتِ مسلمہ کا عظیم نقصان ہے: امیر شریعت کرناٹک
بنگلور: 5؍اپریل (پریس ریلیز) امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد صاحب رشادی مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضر ت مولانا سراج الحسن صاحب رحمہ اللہ سابق امیر جماعت اسلامی کی رحلت امت مسلمہ کا ایک عظیم نقصان ہے ۔ آپ کی خدمات بہت وسیع ہیں ۔ امت کا بہت زیادہ درد رکھتے تھے ، ان کی تقریروں میں یہ بات چھلکتی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عالی صلاحیت ، عمدہ صفات اور بے شمار خوبیوں سے نوازا تھا مولانا تقریباً تیرہ سال امیر جماعت اسلامی ہند کے منصب پر فائر رہے ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، بابری مسجد رابطہ کمیٹی اور کئی ملی اداروں کی سرپرستی فرماتے رہے ۔ الغرض امت کی دینی و ملی و سماجی خدمات اخیر دم تک کرتے رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبو ل فرمائے اور قبر کو نورانی بنائے ، عالی درجات سے نوازے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔